بجلی ادانہ کرنیوالوں کے ٹرانسفارمراُتارلیں گے ، معاملات درست کرنے کا تہیہ کرلیا: خواجہ آصف

بجلی ادانہ کرنیوالوں کے ٹرانسفارمراُتارلیں گے ، معاملات درست کرنے کا تہیہ ...
بجلی ادانہ کرنیوالوں کے ٹرانسفارمراُتارلیں گے ، معاملات درست کرنے کا تہیہ کرلیا: خواجہ آصف

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ بل ادانہ کرنیوالے علاقوں سے ٹرانسفارمر اُتارلیں گے ، پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں بجلی چور احتجاج کرتے ہوئے جلوس نکال لیتے ہیں ۔

آئیسکو کے دوملازمین کے قتل پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھاکہ فرائض کی ادائیگی کے دوران حملہ افسوسناک ہے ، بل ادانہ کرنیوالے علاقوں میں لوڈشیڈنگ 18سے 20گھنٹے کردی گئی ہے اور جلد ٹرانسفارمر ہی اُتار لیں گے ۔ اُن کاکہناتھاکہ حکومت نے واپڈا کے معاملات کو درست کرنے کاتہیہ کرلیا اور مزید دوتین سال میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا، پہلی مرتبہ صنعتوں کو لوڈشیڈنگ فری کیاگیا۔

مزید : اسلام آباد