نوجوان لڑکے کو' گجنی' والی بیماری ہو گئی ،زندگی ایک جنگ بن گئی

نوجوان لڑکے کو' گجنی' والی بیماری ہو گئی ،زندگی ایک جنگ بن گئی
نوجوان لڑکے کو' گجنی' والی بیماری ہو گئی ،زندگی ایک جنگ بن گئی

  

بیجنگ(نیوزڈیسک)انسان کی یاداشت ایک بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں شاید اس کا اندازہ نہیں ہے لیکن ایک 25سالہ چینی کے لئے صرف 5منٹ کی یاداشت ہونے کی وجہ سے زندگی انتہائی مشکل ہو چکی ہے۔اس نے اپنی زندگی کی اس مشکل کا سامنا بہت عقلمندی سے کیا ہے۔

دبئی میں پاکستانی ملازم کی مالک سے لاکھوں روپے چرُا کر فرار ہو نے کی کوشش ناکام

چین ہونگزائی نامی نوجوان ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہوگیا تھا ، اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا اور وہ صحت یاب تو ہو گیا لیکن اس کی یاداشت بہت بری طرح متاثر ہوئی اور وہ کوئی بھی بات 5منٹ سے زیادہ یاد نہ رکھ پاتا تھا۔اس کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے بعد اس کی زندگی بتاہ ہوکر رہ گئی تھی لیکن پھر اس نے بہت ہمت سے تمام باتوں کا سامنا کیا۔اس کا کہنا ہے کہ اپنی روزمرہ زندگی میں ہر بات کو ایک کاپی میں لکھ لیتا ہے تا کہ اسے ہر بات یاد آتی رہے اور وہ اپنا روزمرہ کا کام کرسکے۔ہر صبح جب وہ بیدار ہوتا ہے تو اس کی ماں اسے یاد کرواتی ہے کہ حادثے کو آٹھ سال بیت چکے ہیں اور وہ 25سال کا ہے۔اس دنیا میں اس کی ماں کے علاوہ اس کا اور کوئی نہیں۔وہ کہتا ہے کہ وہ اپنی کاپی میں چھوٹی سے چھوٹی بات بھی لکھ لیتا ہے تا کہ وہ اپنا کام کرسکے۔ ان تمام حالات کی وجہ سے اسے کوئی بھی نوکری نہیں ملتی جس کا حل اس نے یہ نکالا کہ وہ لمبی واک پر نکل کھڑا ہوا جس میں وہ پلاسٹک ک بوتلیں اٹھا تا تاکہ کچھ پیسے اکٹھے کر کے اتنی رقم اکٹھی کر لے کہ اس کا اور اس کی ماں کا گزارا ہوسکے۔اس کام کے دوران ہی اسے ایک انجان انسان نے دیکھا اور اس کی کہانی کو سوشل میڈیا پر لگا دیا اور دنیا کو اس کے بارے علم ہوا۔چینی حکومت بھی اس کی کچھ نہ کچھ امداد کرتی رہتی ہے تاکہ اس کی گزر اوقات ہوسکے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس