ملک بھر میں آج سے مزید بارشوں کا امکان

ملک بھر میں آج سے مزید بارشوں کا امکان
ملک بھر میں آج سے مزید بارشوں کا امکان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشن گوئی کردی جبکہ بلوچستان میں شدیدبارشوں کے بعد سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق مکران ، تربت ، پنجگوراورگوادرمیں گزشتہ روز سے شدید بارش جاری ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اورمتعددنشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں جبکہ انتظامیہ نے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ۔

دوسری طر ف محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بالائی خیبرپختونخواہ ، گلگت بلتستان ، مکران ،قلات اور کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کاامکان ہے ، ہفتہ اور اتوار کواسلام آباد، پنجاب اور کشمیرمیں کہیں کہیں بارش متوقع ہے ۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیاجبکہ اندرون سندھ سکھر، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں بھی بارش کا امکان ہے ۔

مزید : ماحولیات