کامیڈین نے ایک منٹ میں 26 لطیفے سنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
لندن (ویب ڈیسک) دوسروں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنا قابل تعریف عمل ہے لیکن اگر اس کے ساتھ ساتھ عالمی ریکارڈ بھی بن جائے تو کیا بات ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ کلیونامی شخص نے ایک منٹ میں 26 لطیفے سنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ کلیو مقامی آرٹ سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں لگاتار ایک منٹ تک لطیفے سنا کر عالمی ریکارڈ بک میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ 57 سالہ کلیو ایک پیشہ ور کامیڈین ہیں، گزشتہ 20 برس سے اپنے اس فن کے ذریعے لوگوں کے چروں پر مسکراہٹ بکھیر رہے ہیں۔