رینجر ز کو تمام جماعتوں کے عسکری ونگ ختم کرنے کا حکم

رینجر ز کو تمام جماعتوں کے عسکری ونگ ختم کرنے کا حکم
رینجر ز کو تمام جماعتوں کے عسکری ونگ ختم کرنے کا حکم

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک)اعلیٰ قیادت نے کراچی کو دہشت گردی ، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سے پاک کرنے کے لئے رینجر ز اورسکیورٹی اداروںکو فری ہینڈ دےدیا ہے۔مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق ایم کیو ایم کےمرکز نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپہ ابتدا ہے رینجرز کو تمام جماعتوں کے عسکری ونگ ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے آئندہ چند دنوں میں رینجرز کی مزید کارروائیاں خارج ازامکان نہیں ۔اخبار کے مطابق رینجرز کو انٹیلی جنس سے ملنے والی اطلاعات کے علاوہ ایم کیو ایم کے گرفتار افراد سے اہم معلومات ملی ہیں۔جنکی روشنی میں آئندہ کارروائی ہو گی۔رینجرز کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور کور کمانڈر کراچی کی مکمل آشیر باد حاصل ہے ۔عسکری ذرائع کے مطابق رینجرز اور دیگر اداروںکو ہدایت کی گئی ہے کہ دہشت گردی ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کےلئے ہر ممکن کارروائی کی جائے اور کسی قسم کا سیاسی دباﺅ قبول نہ کیا جائے اور بلا تفریق کارروائی کی جائے۔ اخبار کے مطابق رینجرز کے اعلیٰ حکام کے پاس دیگر سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے بارے میں خاصی معلومات موجود ہیں۔ اخبارنے بتایا کہ عسکری قیادت نے کراچی ، حیدر آباد اور سندھ کے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں ٹارگٹ کلرز سے پاک کرنے اور کسی سے رعایت نہ برتنے کافیصلہ کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی