ریاضی میں کمزور لڑکے سے بھارتی دلہنیانے شادی سے انکار کردیا

ریاضی میں کمزور لڑکے سے بھارتی دلہنیانے شادی سے انکار کردیا
ریاضی میں کمزور لڑکے سے بھارتی دلہنیانے شادی سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ریاضی کا ایک آسان ساسوال حل کرنے میں ناکامی پر بھارتی دلہن نے دولہا سے شادی کرنے سے انکار کردیا ۔
پولیس کے مطابق رواں ہفتے ہونیوالی شادی کی تقریب میں لڑکی نے اپنے دولہا کا ریاضی کا امتحان لیا اور جب اس نے کچھ سوالات کا جواب بالکل غلط دیاتو دلہن آپے سے باہر ہوگئی اور شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور کے انڈسٹریل ایریا کے قریب واقع رسول آباد گاؤں میں لڑکی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ 15 جمع 6 کتنے ہوتے ہیں تو دولہا نے فٹ جواب دیاکہ پورے 17جوکہ بالکل غلط جواب تھا ۔
دلہا کے خاندان نے لڑکی کو راضی کرنے کی کوشش تاہم وہ اپنی بات پر قائم رہی اور موقف اپنایا کہ لڑکے نے اپنی تعلیم کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا۔
لڑکی کے والد موہر سنگھ نے بتایا کہ لڑکے والوں نے دولہا کی تعلیم کے بارے میں انہیں اندھیرے میں رکھا کیونکہ ایک پہلی جماعت کا طالب علم بھی یہ سوال حل کرسکتا ہے۔پولیس افسر کمار نے بتایا کہ مقامی پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان مصالحت کرائی اور شادی سے پہلے دیئے جانے والے تحفے تحائف اور زیورات واپس کروائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -