سلمان خان کیس میں اہم موڑآگیا،اداکار کیخلاف تفتیشی افسرکابیان ریکارڈ

سلمان خان کیس میں اہم موڑآگیا،اداکار کیخلاف تفتیشی افسرکابیان ریکارڈ
سلمان خان کیس میں اہم موڑآگیا،اداکار کیخلاف تفتیشی افسرکابیان ریکارڈ

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سلمان خان کے خلاف سڑک حادثہ کیس اہم مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور تفتیشی افسرنے اداکارکے خلاف بیان دیدیااوراُن کے لیے بڑی مصیبت کھڑی ہوسکتی ہے۔

سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کرنیوالے پولیس اہلکار اور تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایاکہ جب قانون نافذ کرنیوالے ادارے موقع پر پہنچے تواداکاروہاں موجود نہیں تھے تاہم سلمان خان کے ساتھ موجود پولیس کے سیکیورٹی گارڈ موقع پر موجود تھا اوراُس نے بتایاکہ سلمان خان کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔ لوگ سلمان خان کے گارڈ روندرا پٹیل کے گرد جمع ہوگئے اور پولیس نے اُنہیں ہجوم سے باہر نکالااور اُسی کی مدد سے پولیس کو حادثے کی اطلاع ملی تھی۔

راجیندرانے مزید بتایاکہ گارڈکی اطلاع پر جائے حادثہ سے 200میٹردورباندراکے علاقے میں واقع سلمان خان کے گھر پر پولیس پہنچی لیکن اداکارگھر میں موجود نہیں تھے ۔

تفتیشی افسرکا یہ بیان اداکار کیلئے مصیبت کھڑی کرسکتاہے کیونکہ اس سے سلمان خان کے گارڈ کے عدالت میں دیئے گئے بیان کو تقویت ملتی ہے ۔

یادرہے کہ سلمان خان کے گارڈ روندراپٹیل 2007ءمیں انتقال کرچکے ہیں اور اداکارکے خلاف مقدمے کے ٹرائل کے ابتدائی دنوں میں اُنہوں نے بیان دیاتھاکہ حادثے کے وقت وہ سلمان خان کے ساتھ کار میں موجود تھے اور اداکارکو منع بھی کیاتھاکہ بے احتیاطی میں گاڑی نہ چلائیں ، اس وقت اداکارہ شراب کے نشے میں تھے ۔

مزید : تفریح