وہ ممالک جن کے پاسپورٹ خرید کر آپ دنیا بھر میں بآسانی سفر کر سکتے ہیں

وہ ممالک جن کے پاسپورٹ خرید کر آپ دنیا بھر میں بآسانی سفر کر سکتے ہیں
وہ ممالک جن کے پاسپورٹ خرید کر آپ دنیا بھر میں بآسانی سفر کر سکتے ہیں

  


باستیرے (نیوز ڈیسک) دنیا کے بدلتے ہوئے سیاسی اور معاشی حالات کی وجہ سے کسی بھی ملک کی شہریت کا حصول بہت مشکل کام بن چکا ہے لیکن جنوبی امریکہ اور یورپ کے کچھ ممالک ایسے بھی ہیں کہ جو اپنی شہریت بیچ رہے ہیں اور ان ممالک میں سے کسی ایک کی شہریت خریدنے والے تقریباً 150 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:دنیا کا وہ واحد ملک جس نے آج بھی ایک امریکی بحری جہاز پر قبضہ کر رکھاہے

 کریبین سمندر میں واقع چھوٹے سے ملک سینٹ کٹس نے پہلی دفعہ 1984ءمیں شہریت بیچنے کی روایت ڈالی۔ سوئٹزرلینڈ کے مشہور قانون دان کرسٹین کالن نے اس ملک کے لئے ایک اچھوتا پروگرام ڈیزائن کیا جس کے تحت اس کی شہریت 250,000ڈالر (تقریباً اڑھائی کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت کی جاتی ہے اور یہ شہریت حاصل کرنے والا تقریباً 132 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کرنے کا حق رکھتا ہے۔

کرسٹین کالن شہریت کے فروخت کے ایسے ہی پروگرام اینٹی گوا، باربودا، مالٹا اور کئی یورپی یونین ممالک کے لئے بھی ترتیب دے چکے ہیں۔ البانیہ، کروشیا، جمیکا، مانٹینیگرواورسلووینیا بھی رقم کے عوض شہریت بیچنے کے پروگرام متعارف کروانے پر غور و فکر کررہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس