پاکستان کا لیزرگائیڈڈمیزائل برق اورڈرون طیارے ’براق‘ کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا لیزرگائیڈڈمیزائل برق اورڈرون طیارے ’براق‘ کا کامیاب تجربہ
پاکستان کا لیزرگائیڈڈمیزائل برق اورڈرون طیارے ’براق‘ کا کامیاب تجربہ

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے براق ڈرون اور برق نامی لیزرگائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیاہے جس کے بعد پاکستان ڈرون میزائل بنانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈرون اور میزائل نے کامیابی سے ٹارگٹ کو نشانہ بنایااور ہرطرح کے موسم میں کارگر ہیں ، تجربے سے دہشتگردوں کیخلاف مسلح افواج کی صلاحیت میں اضافہ ہواہے ،یہ مکمل طورپر ملکی سطح پر تیار کیاگیاہے ،براق ڈرون کے ذریعے لیزر گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میزائل تجربے کا معائنہ کیا اور کامیاب تجربات پر انجینئرز ، سائنسدانوں کو مبارکباد دی ۔

آرمی چیف کاکہناتھاکہ پاکستان نے دفاعی شعبے میں اہم سنگ میل عبو ر کرلیا، پوری قوم کو مبارکباددیتے ہیں ، یہ صلاحیت انسداددہشتگردی کی کوششوں میں اضافہ کردے گی ،پاکستان کودفاعی شعبے میں آگے بڑھانے کے لیے سب مل کر کوشش کریں ۔

مزید : قومی /Headlines