بھارتی ڈپٹی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،ذکی الرحمان کے معاملے کو بلاوجہ اچھالنے پر احتجاج

بھارتی ڈپٹی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،ذکی الرحمان کے معاملے کو بلاوجہ ...
بھارتی ڈپٹی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،ذکی الرحمان کے معاملے کو بلاوجہ اچھالنے پر احتجاج

  

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک) ذکی الرحمان کے معاملے کو بلاوجہ اچھالنے پر دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی کمشنر کو طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پر بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر کو دلی بلا کر میڈیا میں واویلا مچایا تھا جس پر دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی کمشنر کو اسلام آباد طلب کیا اور ان سے احتجاج کیا کہ ذکی الرحمان کے معاملے کو بلاوجہ نا اچھالا جائے ضمانت کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کیس ختم ہو گیا ہے ،یہ عدالتی فیصلہ تھا اور حکومت عدالتی فیصلے پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔دفتر خارجہ نے سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات میں تاخیر پر بھی بھارتی ڈپٹی کمشنر سے احتجاج کیا ہے ۔

وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ،قومی ایکشن پلان پر عملدارامد کو یقینی بنانے کا فیصلہ

مزید : قومی /اہم خبریں