پنجاب میں دہشتگردی کی تربیت دینے والے 13 مدارس کا سراغ لگا لیاگیا

پنجاب میں دہشتگردی کی تربیت دینے والے 13 مدارس کا سراغ لگا لیاگیا
پنجاب میں دہشتگردی کی تربیت دینے والے 13 مدارس کا سراغ لگا لیاگیا

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب نے دہشتگری کی تربیت دینے والے 13 مدارس کا سراغ لگا لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کاکہنا تھاکہ پنجاب میں اس وقت 12ہزار725 مدارس رجسٹر ڈ ہیں اوران میں سے 13 مدارس کا سراغ لگا لیا گیا جن کے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے رابطے ہیں ۔ان کامزید کہناتھا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا اس لیے ان مدارس کیخلاف کریک ڈاون کیا جائے گا اور ان کے منتظمین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

موجودہ صورتحال میں یاسر شاہ کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی: مشتاق احمد

مزید : لاہور /اہم خبریں