IMechEسدرن اشیاء ریجن میٹنگ 2015
لاہور( پ ر)انسٹی ٹیوٹ آف مکینیکل انجنئیرز یوکے، پاکستان گروپ)IMechE پاکستان میں پہلی مرتبہ سدرن ایشاء ریجن میٹنگ 14-13مارچ کو لاہور میں منعقد کروا رہا ہے۔ جس میں سکندر ایم خان (چیرمین IMechE پاکستان گروپ اور ملت گروپ آف کمپنیز )، پال ارورا (چیرمین انڈیا برانچ) ، سام پریرا (چیرمین سری لنکا گروپ) اور ڈیوڈ میکا ہاو (نمائندہ بنگلا دیش) اور دیگر علاقا ئی ملکوں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں ۔ دو روزہ تقریب میں سدرن ایشاء ریجن بورڈ میٹنگ کے علاوہ فیلوشپ/ نیٹ ورکنگ اور ڈنر بھی ہو گا۔ اس تقریب کا مقصد سدرن ایشا ریجن میں IMechE کی سرگرمیوں کو بہتر طریقے سے نافذ کرنا ہے۔ IMechE دنیا بھر میں مکینیکل انجینیرنگ کو فروغ دینے کے لئے ہر وقت کوشاں ہے۔ IMechE پاکستان گروپ ممبرشپ بڑھانے اور پروفیشنلز کو سپورٹ کرنے کے لئے تیزی سے کام کر رہا ہے ۔ اس کے ممبرز میں بہت سے فیلو اور چارٹیڈ انجینیرز اور ایسوسی ایٹس شامل ہیں جو اپنے شعبوں میں بہت اعلٰی مقامات پر فائز ہیں۔