انوشکا شرما کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’NH10 ‘‘نمائش کے لئے پیش

انوشکا شرما کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’NH10 ‘‘نمائش کے لئے پیش
انوشکا شرما کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’NH10 ‘‘نمائش کے لئے پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر) بالی ووڈ سٹارانوشکا شرما کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’NH10 ‘‘کو’’ سمٹ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پاکستان بھر کے سینما گھروں میں نما ئش کے لیے پیش کر دیا گیا۔فلم کا پریمئرشو سُپر سینما ، رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں گزشتہ شب ہوا۔فلم بینوں کی ایک کثیر تعداد نے فلم کے پریمئرشومیں شرکت کی اور فلم میں انوشکاکے کردار کو بے حد سراہاں۔اس فلم کو نوو دیپ سنگھ نے عکسبند کیا ہے۔جبکہ اس کے موسیقارانربام چکروتی ہیں۔۔ فلم کو بیک وقت دنیا بھر کے سینما گھروں میں ’’عورتوں کے عالمی دن‘‘ کے حوالے سے نمائش کے لیے پیش کیاگیا ۔ تنقید نگاروں کا ماننا ہے کہ عورتوں کے حقوق اور فلم’’ NH10 ‘‘ میں انوشکا شرمانے بے حدخوبصورتی سے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھراہے۔سمٹ انٹرٹینمنٹ اورسُپرسنیما 2015میں بھی اپنے ناظرین کے لئے بہترین فلمیں پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو کہ فلم بینوں کے لیے ایک اچھی تفریح کا زریعہ بنے گا۔

مزید :

کلچر -