شادی کی تقریب کے دوران دولہا کے ساتھ دوست کی ایسی حرکت کہ مہمانوں کا منہ کُھلا کا کُھلا رہ گیا،دوست کو شادی کی دعوت ہی زندگی کی بڑی غلطی بن گئی

شادی کی تقریب کے دوران دولہا کے ساتھ دوست کی ایسی حرکت کہ مہمانوں کا منہ ...
شادی کی تقریب کے دوران دولہا کے ساتھ دوست کی ایسی حرکت کہ مہمانوں کا منہ کُھلا کا کُھلا رہ گیا،دوست کو شادی کی دعوت ہی زندگی کی بڑی غلطی بن گئی

  

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں ایک دولہے کواپنے ایک دوست کو شادی پر بلانا مہنگا پڑ گیا۔ اس دوست نے پہلی بار اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ ڈانس کرتے دولہے کو اٹھا کر سوئمنگ پول میں پھینک دیا۔برطانوی اخبار”دی مرر“ کی رپورٹ کے مطابق کین ٹوبی (Kane Toby)اور لوئس وائمین(Louise Whyman) کی شادی کی تقریب تھائی لینڈ کے سیاحتی مقام کوہ سموئی(Koh Samui) پر ہو رہی تھی۔ تقریب میں کین اور لوئس پہلی بار ایک ساتھ ڈانس کر رہے تھے اور شادی میں شریک رشتہ دار اور دوست انہیں دیکھ رہے تھے۔

اسی اثناء میں شراب کے نشے میں دھت دولہے کا دوست شینے بیٹرہم(Cheyne Batterham)اپنی جگہ سے اٹھا، آ کر دولہے کو اٹھایا اور قریب واقع سوئمنگ پول میں پھینک دیا۔ تمام مہمان حیرت سے اس شخص کے اس عمل کو دیکھتے رہ گئے۔ دلہن لوئس نے واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ ”کین کے دوست کے اس روئیے نے ہمیں انتہائی رنجیدہ کیا۔ اگر کین کی جگہ وہ مجھے اٹھا کر پول میں پھینکتا تو پھر وہاں خون خرابہ ہو جاتا۔ ایسے لوگوں کو شادی میں بلانا ہی نہیں چاہیے۔“دوسری طرف اس دوست شینے بیٹرہم کی منگیتر ”یسی امر“(Ysee Amar)نے بھی اس کے جواب میں ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اس نے شینے کے کیے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ”6ہفتوں بعد ہماری شادی ہونے جا رہی ہے، پلیز کین ہماری شادی میں آ کر شینے سے اس کا بدلہ مت لینا۔“

Mate-tackles-groom-into-pool-during-the-first... by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -