تین خواتین نے پولیس کی وردی میں ملبوس ہوکر جیل توڑکر 28قیدیوں کو جیل سے فرار کرادیا

تین خواتین نے پولیس کی وردی میں ملبوس ہوکر جیل توڑکر 28قیدیوں کو جیل سے فرار ...
تین خواتین نے پولیس کی وردی میں ملبوس ہوکر جیل توڑکر 28قیدیوں کو جیل سے فرار کرادیا

  

کویابا(ڈیلی پاکستان آن لائن) وسطی برازیل کے شہر کویا با میں تین خواتین نے جیل وارڈنز کو شراب میں بے ہوشی کی دوائی ملا کر انہیں بے ہوش کردیا۔ ڈیلی مرر کے مطابق خواتین نے اپنی اداﺅں کے ساتھ جیل کے عملے کو مرعوب کیا، ان کے ساتھ جسمانی تعلقات استوارکرکے برہنا ڈانس کرتے ہوئے انہیں بے ہوشی کی دوائی ملی شراب پلائی۔ وارڈنز کو بے ہوش کرنے کے بعد خواتین نے انہیں قیدیوں کے ہتھکڑیاں پہنا دیں ان سے جیل کی چابیاں لینے کے بعد جیل کا مرکزی دروازہ کھول دیا جس سے 28قیدی فرار ہوگئے۔ بعد ازاں خوبرو لڑکیاں جیل کے مرکزی دروازے سے باہر چلی گئیں۔ باہر جاتے ہوئے وہ جیل پولیس کا زیر استعمال اسلحہ اور گولا بارود بھی اپنے ہمراہ لے گئیں۔ اسلحے میں 12شارٹ گن اور 38ریوالور شامل تھے۔ ایک خاتون پولیس افسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان خوبرو خواتین میں ایک خاتون جیل میں موجود قیدی کی گرل فرینڈ تھی۔ جس نے قتل ، چوری اور راہزنی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب اپنے بوائے فرینڈ کوجیل سے فرار کرانے کے لئے سارا ڈراما رچایا۔جیل حکام کو اپنے کمروں میں خواتین کے ساتھ شراب پینے اور برہنہ ڈانس کرنے کے جرم میں برطرف کردیا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -