شبنم پاکستان چھوڑنے کا ذکر کرتے آبدیدہ ہو گئیں

شبنم پاکستان چھوڑنے کا ذکر کرتے آبدیدہ ہو گئیں
 شبنم پاکستان چھوڑنے کا ذکر کرتے آبدیدہ ہو گئیں

  

لاہور (آن لائن ) 1970 کی دہائی میں لولی وڈ کی پوسٹر گرل کہلائی جانے والی اداکارہ شبنم پاکستان اور فلم انڈسٹری چھوڑ نے کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ گورنمنٹ کالج لاہور میں ادبی فیسٹیول کے دوران بات کرتے ہوئے شبنم نے کہا کہ وہ میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا لیکن میں نے یہ اپنے خاندان کیلئے کیا ، خاص کر اپنے والد کے لیے جنہیں بنگلہ دیش میں دل کا دورہ پڑا تھا اور میں پاکستان میں تھی۔ شبنم کا کہنا تھا میں پاکستان میں 3 عشروں تک رہی اور یہاں کام کیا، میں ان لوگوں کو کیسے بھول سکتی تھی، جنہوں نے مجھے اتنا پیار اور عزت و احترام دیا۔فلم انڈسٹری 1971 کی جنگ کی وجہ سے متاثر ہوئی، جب ان سے بنگلہ دیشی سینما کے حوالے سے سوال کیا گیا تو شبنم نے جواب دیا۔ اس کی صورتحال بھی بالکل ایسی ہی ہے جیسی آج کل پاکستانی سینما کی ہے ۔

مزید :

تفریح -