قانون کے محافظوں کی تھانے میں خاتو ن سے زیادتی

قانون کے محافظوں کی تھانے میں خاتو ن سے زیادتی
 قانون کے محافظوں کی تھانے میں خاتو ن سے زیادتی

  

بہاولپور (ویب ڈیسک) قانون کے رکھوالوں نے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کیلئے گئی خاتون کو تھانہ میں ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ پولیس نے  اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عباسیہ ٹاﺅن کی رہائشی خاتون نے اپنے دور کے رشتہ دار کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرانے کیلئے صدر پولیس سٹیشن آئی۔ اس نے الزام عائد کیا کہ ملزم اس کے شوہر کی غیر موجودگی میں اس کے گھر آیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ پولیس سٹیشن شکایت درج کرانے گئی ، تو تفتیشی افسر اشفاق ترین نے اس کی ایک نہ سنی اور بعدازاں اسے بار بار فون کرنے لگا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ ایک دن پولیس اہلکار اشفاق اس کے شوہر کی غیر موجودگی میں اس کے گھر آیا ، اس کے بچوں کو دوسرے کمرے میں بند کیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔خاتون کو شکایت پر سب انسپکٹر اشفاق کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور صدر پولیس سٹیشن میں ہی اشفاق کو بند بھی کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او بہاولپور اشفاق احمد خان نے ملزم سب انسپکٹر کو معطل کر تے ہوئے اس کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔

مزید :

بہاول پور -