چین ‘10 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ‘709ملین ڈالر سرمائے کی منظوری

چین ‘10 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ‘709ملین ڈالر سرمائے کی منظوری

  

بیجنگ (آئی این پی) چین کے سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی ) نے دس کمپنیوں کی درخواستیں منظور کر لی ہیں ، ان کمپنیوں کو 4.9ارب یوآن (709ملین امریکی ڈالر ) کے سرمائے کی اجازت دیدی گئی ہے ، ان کمپنیوں میں سے چارشنگھائی بورسز میں دو شینزن سٹاک مارکیٹ کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائز بورڈ میں جبکہ چار نصدق سٹائل بورڈ میں رجسٹرڈ کی جائیں گی ، دس کمپنیوں اور ان کے دیگر معاملات کی توثیق آئی پی او سے تاریخ ملنے کے بعد زیر بحث آئے گی ، اس نئے آئی پی او نظام کے تحت کمپنیوں کے تمام نئے شیئرز کی منظوری سی ایس آر سی دیتی ہے جو کہ ان کے اوقات اور قیمتوں کو کنٹرول کرتا ہے ۔

مزید :

کامرس -