غیر ملکی شکاریوں کیلئے سالٹ رینج میں اڑیال کے شکار کا سلسلہ شروع

غیر ملکی شکاریوں کیلئے سالٹ رینج میں اڑیال کے شکار کا سلسلہ شروع

  

لاہور(اے پی پی ) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی شکاریوں کیلئے سالٹ رینج کی کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز میں اڑیال کے شکارکا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے اور اس سال اڑیال کی 16ٹرافیاں پیش کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکاریوں سے 16750 امریکی ڈالرفی ٹرافی وصول کئے جارہے ہیں اور اب تک غیر ملکی شکاری اڑیال کی6 ٹرافیاں ہنٹ کرچکے ہیں،انہوں نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سالٹ رینج میں اب تک اڑیال کی 6 ٹرافیاں ہنٹ کروائی گئی ہیں اورشکاریوں سے 103000 امریکی ڈالروصول کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سالٹ رینج میں شکارکرنے والے سب شکاریوں کا تعلق امریکہ سے ہے ۔خالد عیاض خان نے تفصیلات کاذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ویسٹرن جہلم سی بی اومیں شکار کرنیوالے مارک ورنن پیٹرسن نے28انچ ،وائلڈلائف لورز سی بی اومیں شکار کرنیوالے ایرک جون شلوکیبرنے 27.5انچ ،کلر کہار سی بی او میں شکار کرنیوالے جون مائیکل کو لگلےئز نے 27انچ ، پوٹھوہارسی بی او میں شکارکرنیوالی مسز پامیلاسوزین ایٹوووڈ نے 28.5انچ ، کلرکہا رسی بی او میں شکار کرنیوالے شکاری سٹین فورڈہوپرایٹوووڈ نے 30.5انچ سائز جبکہ جیمز مکینزی سمز نے کالا باغ کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن میں اڑیال کی ٹرافیاں ہنٹ کی ہیں،اب تک ہنٹ کی جانیوالی اڑیال ٹرافیوں میں سٹین فورڈہوپر ایٹوووڈ کو سب سے بڑی ٹرافی ہنٹ کرنے پر فوقیت حاصل ہے،ڈی جی جنگلی حیات نے کہا کہ اڑیال ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونیوالی آمدنی کا80فیصدمتعلقہ کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کو دیا جائے گاتاکہ وہ اڑیال کی نسل کے تحفظ و انتظام اور سی بی اوکے علاقے کی بہتری اورفلاحی کاموں پر خرچ کرسکیں جبکہ20فیصدحکومتی خزانے میں جمع کروایا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ اڑیال کی 16ٹرافیاں ہنٹ ہونے کی صورت میں 2,68000 امریکی ڈالرکی آمدنی ہوگی۔

مزید :

کامرس -