تجارت کیلئے فیصل آباد سے دوبئی کیلئے براہ پروازیں شروع کی جائیں، رانا اخلاق احمد

تجارت کیلئے فیصل آباد سے دوبئی کیلئے براہ پروازیں شروع کی جائیں، رانا اخلاق ...

  

فیصل آباد(آن لائن) سابق چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن رانا اخلاق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز کو مقامی تاجروں اور برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے فور ی طور پر فیصل آباد سے دوبئی کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے فیصل آباد کی صنعتی تجارتی اور کاروباری اہمیت میں زبردست اضافہ ہو اہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دوسری غیر ملکی ہوائی کمپنیوں کے علاوہ نیشنل فلیگ کیئریر نے پہلے سے ہی فیصل آباد سے کراچی کیلئے روزانہ ایک پرواز کے علاوہ فیصل آباد سے مدینہ کیلئے ہفتہ میں ایک جبکہ فیصل آباد سے جدہ کیلئے تین براہ راست پروازیں شروع کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروازیں انتہائی کامیابی سے چل رہی ہیں اور انہیں انکی ضرورت کے مطابق مسافروں کا پورا لوڈ بھی مل رہا ہے ۔ بعض غیر ملکی فضائی کمپنیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے عالمی معاشی منظر نامے میں دوبئی کو انتہائی اہم اور کلیدی اہمیت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کو دوسرے ملکوں میں جانے کیلئے دوبئی سے کنکٹنگ فلائیٹ لینی پڑتی ہے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ پی آئی اے فیصل آباد کے درآمدی اور برآمدی تاجروں کی سہولت اور انکی دوسری اہم عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے فوری طور پر فیصل آباد سے دوبئی تک ہفتہ میں کم از کم دو پروازیں شروع کرے جن میں بعد میں مسافروں کے لوڈ کے حساب سے مزید اضافہ بھی کیا جا سکے گا۔

مزید :

کامرس -