میکسیکو کا امریکہ کیلئے چینی کے برآمدی اجازت نامے منسوخ کرنے کا اعلان

میکسیکو کا امریکہ کیلئے چینی کے برآمدی اجازت نامے منسوخ کرنے کا اعلان

  

میکسیکو سٹی (این این آئی)میکسیکن حکام نے امریکہ کیلئے چینی کے برآمدی اجازت نامے منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔شوگر چیمبر کی جانب سے شوگر ملوں کو جاری کیے جانیوالے مراسلے کے مطابق انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ امریکہ کیلئے پروڈکٹ کے برآمدی اجازت نامے منسوخ کردیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا ذمہ دار خود امریکہ ہے جہاں تجارتی لین دین کیلئے کسی اعلی عہدیدار کی تعیناتی نہیں کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ اجازت نامے اپریل میں نئے سرے سے جاری کئے جائینگے۔شوگر چیمبر نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی پیداوار بھرپور انداز میں جاری ہے جس کی وجہ فصل کی بہتر پیداوار ہے۔جبکہ امریکہ میں چینی کی کم سپلائی کے باعث اس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

مزید :

کامرس -