عراقی اتحاد فوڈ انڈسٹریز کا خام چینی کی درآمد کے طویل مدتی معاہدے پر غور

عراقی اتحاد فوڈ انڈسٹریز کا خام چینی کی درآمد کے طویل مدتی معاہدے پر غور

  

بغداد(اے پی پی) عراق کی اتحاد فوڈ انڈسٹریز نے خام چینی کی درآمد کے معاہدے کیلئے طویل مدتی معاہدے پر غور شروع کردیا۔کمپنی کے ڈائریکٹر برائے تجارتی امور حیدر ال نعمانی نے صحافیوں کو بتایا کہ نومبر میں ایلوین کمپنی کے ساتھ خام چینی کی فراہمی کا معاہدہ ختم ہورہا ہے جس کے بعد ایک یا دو سال کے نئے معاہدے پر غور شروع کردیا ہے۔

اس کیلئے بڑی تجارتی فرموں کا انتخاب کیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ اتحاد فوڈز نے اپنی بابل میں قائم شوگر ریفائنری کیلئے 2016 ء میں 1.047 ملین ٹن خام چینی درآمد کی جس کا اکثر حصہ برازیل سے درآمد کیا گیا جبکہ 25000 ٹن خام چینی بھارت سے درآمد کی گئی۔سال کے دوران انڈسٹری کی اپنی پیداوار 1.03 ملین ٹن رہی جس میں سے 940000 ٹن چینی فروخت کردی گئی۔

مزید :

کامرس -