پنجاب‘35فیصد افراد آمدنی کا 40فیصد حصہ لائیو سٹاک سیکٹر سے حاصل کرتے ہیں

پنجاب‘35فیصد افراد آمدنی کا 40فیصد حصہ لائیو سٹاک سیکٹر سے حاصل کرتے ہیں

  

اسلام آباد (اے پی پی)پنجاب میں مجموعی آبادی کے 30تا35فیصد افراد اپنے کل آمدنی کا 40فیصد حصہ لائیو سٹاک سیکٹر سے حاصل کرتے ہیں۔ معروف زرعی تجزیہ کار تنویر خالد نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبہ کی تقریباً ایک تہائی آبادی کا ذریعہ روزگار لائیو سٹاک کے شعبہ سے منسلک ہے جبکہ پنجاب کے دیہی خواتین کا لائیو سٹاک کے فروغ اور زرعی معیشت کی ترقی میں بڑا اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی و استحکام سے نہ صرف دودھ اور گوشت کی مقامی ضروریات کی تکمیل میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے بلکہ اس سے برآمدات میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے اور قمیتی زرمبادلہ کما کر دیہی معیشت کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -