رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار میں 11فیصد اضافہ ریکارڈ

رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار میں 11فیصد اضافہ ریکارڈ

  

راولپنڈی (این این آئی)رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 11فیصد زائد رہی ہے۔ ملک بھر میں کپاس کی پیداوار میں 11فیصد اضافہ ہوا اور اب تک 1کروڑ 3لاکھ کاٹن بیلز تیار ہوچکی ہیں ۔ کاٹن اسسمنٹ کمیٹی کے مطابق رواں سیزن میں کپاس کی 1کروڑ 5لاکھ بیلزر حاصل ہونے کا امکان ہے ۔ اب تک تیار ہونے والی روئی کی گانٹھوں میں سے ٹیکسٹائل ملز مالکان نے 88لاکھ بیلز اور ایکسپورٹرز 1لاکھ 99ہزار بیلز خریدی ۔ ملکی ضروریات پورا کرنے کیلئے رواں سیزن میں بھی کپاس کی درآمد کی جا رہی ہے ۔ اس حوالے سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے خام کپاس کی درآمدی ڈیوٹی میں 4فیصد کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

کامرس -