پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،اداکارہ وماڈل ذویا نظامی

پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،اداکارہ وماڈل ذویا نظامی
 پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،اداکارہ وماڈل ذویا نظامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل ذویا علی نظامی نے کہاہے کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ، شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری چیز ہے ۔ ذویا نظامی نے کہا کہ حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کے لئے مناسب اقدامات کرنے چاہیے تاکہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ میں بے پناہ مصروفیات کے باعث گھر کے لئے مناسب وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے ۔ذاتی زندگی میں بلا وجہ کی مداخلت سخت ناپسند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے ۔

مزید :

کلچر -