پنجابی کمپلیکس ،اجوکا تھیٹر کے مقبول کھیل ’’ انہی مائی دا سفنہ‘‘ کی نمائش

پنجابی کمپلیکس ،اجوکا تھیٹر کے مقبول کھیل ’’ انہی مائی دا سفنہ‘‘ کی نمائش
 پنجابی کمپلیکس ،اجوکا تھیٹر کے مقبول کھیل ’’ انہی مائی دا سفنہ‘‘ کی نمائش

  

لاہور(فلم رپورٹر) اجوکا تھیٹر کے مقبول کھیل ’’ انہی مائی دا سفنہ‘‘ کا سپیشل شو گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر میں پنجابی زبان کی ترویج کیلئے ہونے والے فیسٹیول میں ہوادو روزہ فیسٹیول میں فوک پرفارمنسز، لٹریری سیشنز کے علاوہ سیمینار بھی منعقد کئے گئے اور اس کا اختتام اجوکا تھیٹر کے مقبول کھیل کی نمائش پر ہوا۔ شاہد محمود ندیم کا تحریر کردہ کھیل ’’ انہی مائی دا سفنہ‘‘ معروف بھارتی تھیٹر ڈائریکٹر اوشا گنگولی کی زیر ہدایت اجوکا تھیٹر نے گزشتہ برس تیار کیا تھا اور اسے کامیابی کے ساتھ پاکستان اور بھار ت میں پیش کیا جاچکا ہے ۔ قیام پاکستان کے تناظر میں بنایا گیا کھیل ایک ایسی بوڑھی عورت مائی جانکی کی کہانی پر مبنی ہے جو تقسیم کے وقت پاکستان میں واقع اپنا آبائی گاؤں پریم نگر چھوڑ کر بھارت منتقل تو ہو جاتی ہے لیکن اپنی جائے پیدائش پر دوبارہ جانے کی خواہش اسکا دیرینہ سپنا بن جاتی ہے۔ کھیل میں رنگ محل لاہور کے ایک بوڑھے رنگ ساز رنگو کی کہانی بھی شامل ہے جوتقسیم کے وقت اپنے آبائی شہر لاہور کی محبت میں بیوی اور بیٹی کو چھوڑ دیتا ہے لیکن امرتسر جانا منظور نہیں کرتا ۔ کھیل پاکستان اور بھارت کے مابین ویزے کے اجرا کے عمل میں حائل دشواریوں کو اجاگر کرتا ہے اور اسے آسان بنانے کا پیغام دیتا ہے تاکہ دونوں ملکوں کی عوام آسانی سے ایک دوسرے کے ہاں آ جا سکیں۔ کھیل میں پنجابی ثقافتی گیتوں کے علاوہ معروف شعرا کا کلام بھی شامل کیا گیاہے۔

مزید :

کلچر -