اداکارہ و ماڈل زارا ملک تین فلموں میں کاسٹ

اداکارہ و ماڈل زارا ملک تین فلموں میں کاسٹ

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل زارا ملک کی فلم ’’ بیسٹ آف لک ‘‘ ریلیز ہونے کے بعد قسمت کھل گئی ،بیک وقت 3فلموں میں کاسٹ کر لیا گیا ۔ زارا ملک کی 2016ء کو ہدایتکار اے حفیظ کی فلم ’’ بیسٹ آف لک ‘‘ ریلیز ہوئی تھی جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد زارا ملک کو تین فلموں میں کاسٹ کر لیا گیا جن میں ہدایتکار ادریس حیدر کی فلم ’’ چمپئن ‘‘ ، ہدایتکار انجم پرویز کی فلم ’’ مار پیٹ ‘‘ اور ہدایتکار روداد علی خان کی فلم ’’ ادھورا خواب ‘‘ شامل ہیں اور ان فلموں کی شوٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اداکارہ تینوں فلموں کی ریکارڈنگ میں شب و روز مصروف ہیں۔

مزید :

کلچر -