بالی ووڈ ٹیکنالوجی میں لالی ووڈ سے بہتر ہے،سینئر اداکار فانی جان

بالی ووڈ ٹیکنالوجی میں لالی ووڈ سے بہتر ہے،سینئر اداکار فانی جان

  

لاہور( فلم رپورٹر) فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار فانی جان نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ہمارے فنکاروں کی صلاحیتوں کا اعتراف اپنے پرائے سبھی کرتے ہیں ۔فانی جان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ بالی ووڈ ٹیکنالوجی میں لالی ووڈ سے بہتر ہے مگر ٹیلنٹ میں لالی ووڈ آگے ہے ، پاکستان میں نوجوان ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف ان کو ایک ایسے مستقل پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کو سب کے سامنے لا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکار بھارتی فنکاروں سے بہتر ہیں اور بالی ووڈ بھی ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے اور لیجنڈ اداکار محمد علی (مرحوم ) ، زیبا بیگم ، جاوید شیخ ، ہمایوں سعید ، فواد خان ، عاطف اسلم ، علی ظفر ، عمران عباس ، ثناء ، میرا ، صباء قمر ، مائرہ خان ، حیا علی ، حمائمہ ملک اور ریشماں سمیت دیگر فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ۔ ابھی بھی بالی ووڈ پاکستان کے بہترین ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھا رہا ہے ۔

فانی جان نے کہاکہ اگر حکومت فنکاروں کے لئے ایک مستقل پلیٹ فارم قائم کر دے تو سینکڑوں نئے فنکار فلم انڈسٹری کا حصہ بن کر انڈسٹری کو دوبارہ عروج کی طرف لے جاسکتے ہیں ۔

مزید :

کلچر -