ملک آصف شہزاد حوریہ کو لے کرفلم’’سپرسٹار‘‘ بنائیں گے

ملک آصف شہزاد حوریہ کو لے کرفلم’’سپرسٹار‘‘ بنائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ملک آصف شہزاد حوریہ کو لے کر نئی اردوفلم’’سپرسٹار‘‘ بنائیں گے۔ملک آصف شہزاد نے بتایاکہ ان دنوں اس فلم کی کاسٹ مکمل کی جارہی ہے اور عیدالفطر سے اس فلم کی شوٹنگز کا آغاز کردیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس نئی فلم میں وہ سعودی اداکارہ سبیلہ کو بھی متعارف کروارہے ہیں جن کی یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔حوریہ اور سبیلہ ملک اس فلم میں مرکزی کردار اداکرینگی۔اس فلم کے ہدائتکار پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف وکہنہ مشق ہدائتکار ایم ریاض شوکی ہیں ۔ان دنوں اس فلم کی موسیقی تیار کی جارہی ہے جس کے موسیقار سہراب علی خان ہیں۔جبکہ اس فلم کے گیت افی جان،حوریہ اور سہراب علی خان گائیں گے۔ یہ فلم ایک گلوکارہ کی زندگی پر بنائی جارہی ہے فلم کی تمام تر کاسٹ میں نئے اور باصلاحیت اداکار شامل ہوں گے۔

مزید :

کلچر -