عائشہ جاوید کاسوپ ’’ناگن‘‘میں کام مکمل

عائشہ جاوید کاسوپ ’’ناگن‘‘میں کام مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارعائشہ جاوید نے نجی چینل کے لئے بنائے جانے والے سوپ’’ناگن‘‘میں کام مکمل کرادیا ہے جس کے بعد اب وہ مختلف برانڈزکے ساتھ شوٹ میں مصروف ہیں۔ عائشہ جاوید نے بتایا کہ سوپ’’ناگن‘‘انتہائی مختلف موضوع کی حامل سیریل ہے جس میں مجھے بہت سے سینئرفنکاروں کے ساتھ کام کا موقع ملا ،مجھے توقع ہے کہ شائقین میری پرفارمنس پسندکریں گے۔ اگرچہ مجھے بہت سے ڈراموں کی پیشکش ہے لیکن میں محتاط اندازسے کام کررہی ہوں۔ عائشہ جاویدبٹ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں فردوس جمال کی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے’’یہ کیا تماشہ ہے‘‘کا حصہ نہیں ہوں۔
مجھے انہوں نے ایک کردارکے لئے بلایا تھا لیکن وہاں موجودبعض لوگوں کے نامناسب رویئے کی وجہ سے میں نے کام نہیں کیا کیونکہ جہاں انسان کی عزت نہ ہووہاں کام نہیں کرنا چاہیئے۔

مزید :

کلچر -