ارشد خان چائے والا کی گرومنگ کا عمل جاری،خود کو پہچاننا مشکل

ارشد خان چائے والا کی گرومنگ کا عمل جاری،خود کو پہچاننا مشکل
 ارشد خان چائے والا کی گرومنگ کا عمل جاری،خود کو پہچاننا مشکل

  

لاہور( فلم رپورٹر)ارشد خان چائے والا کی گرومنگ کا عمل جاری،خود کو پہچاننا مشکل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ارشد خان چائے والا کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل کیا ہوئی اس کے چرچے ہر طرف ہونے لگے۔اس طرح میں ارشد خان کوشوبز حلقوں میں کافی پذیرائی بھی ملنے لگی اورمیڈیا نے اسے راتوں رات ایک سٹار بنا دیا۔اب اس کی گرومنگ کا سلسلہ اداکار ملک عقیل کے ادارے ما کیو نے شروع کیا ہے ۔ارشد خان چائے والا نے ان کے ادارے کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے۔ارشد خان اب پہلے سے کافی مختلف نظر آتے ہیں ۔ان کو اس وقت فلموں کی بھی آفرز ہیں لیکن ابھی ان کی گرومنگ کا سلسلہ جاری ہیں۔ارشد خان چائے والا کا کہنا ہے کہ ان کو اپنے آپ میں تبدیلی دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ ان کو اپنے آپ کو پہچاننا واقعی مشکل ہوگیا ہے۔ ملک عقیل ان پر بہت محنت کر رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -