عمران احمدفلم اور ٹی وی کے مصروف ترین سینئر اداکار بن گئے
لاہور(فلم رپورٹر)معروف سینئر اداکار عمران احمد کا شمارفلم اور ٹی وی کے چند مصروف ترین فنکاروں میں ہونے لگا وہ اس وقت چھ میگا ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جبکہ ان کے پانچ پراجیکٹس زیر تکمیل ہیں۔’’میری جلد آن ائیر ہونے والی ڈرامہ سیریلز میں’’نمک‘‘،’’رسمیں‘‘،’’کفارہ‘‘اور ’’ناگن‘‘شامل ہیں۔پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے عمران احمد نے بتایا کہ میں ہمیشہ ان کرداروں کو قبول کرتا ہوں جن میں پرفارمنس کا مارجن موجود ہوتا ہے تمام آن ائیر ڈراموں میں میرے کردار پاورفل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں ان دنوں تاریخی موضوع پر بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’مور محل‘‘میں ایک اہم کردار اداکیاتھا میرا یہ کردار ناظرین کوبہت پسند آیا تھا۔’’مور محل‘‘کو سرمد سلطان کھوسٹ نے ڈائریکٹ کیا اور اس میگا پراجیکٹ میں ہمارے ملک کے کئی نامور فنکاروں نے کام کیاتھا۔