فلم’’ تم ہی تو ہو‘‘ کی نمائش اپریل میں متوقع

فلم’’ تم ہی تو ہو‘‘ کی نمائش اپریل میں متوقع

  

لاہور(فلم رپورٹر)ہدایت کارہ سنگیتا کی فلم ’’تم ہی تو ہو‘‘ کی نمائش اپریل میں متوقع ہے۔دو برس سے زائد عرصے سے جاری اس فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔فلم کی ڈبنگ ایڈیٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔سنگیتا نے فلم میں زیادہ تر نئے اداکاروں کو کاسٹ کیا ہے۔فلم میں تیمور دانش، متیرا اور عینی نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔فلم جدید ٹیکنالوجی پر بنائی گئی ہے۔

مزید :

کلچر -