محمد جاوید فاضل مرحوم کے ساتھ ’’مہندی‘‘ میرا پہلا ٹی وی ڈرامہ تھا،فضاء علی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل فضاعلی کہتی ہیں کہ میری بہت زیادہ مقبول ہونے کی تونہیں لیکن لوگوں کے دلوں پر راج کرنے کی خواہش بچپن سے تھی۔میراسٹار ’’لِبرا‘‘ ہے اورمیں ستاروں پر بالکل یقین رکھتی ہوں۔مجھ میں اپنے سٹار کی زیادہ تر خصوصیات پائی جاتی ہیں۔میں نے اپنے سٹارکے علاوہ دوسرے سٹارزکے بارے میں بھی بہت پڑھا ہے۔فِضاعلی نے فنّی سفر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا۔وہ کہتی ہیں کہ میں نبیلہ کی دریافت ہوں۔اس کے بعدفیشن فوٹوگرافر عاکف الیاس نے مجھ پرکافی محنت کی۔جب اداکاری شروع کی تومحمد جاوید فاضل مرحوم کے ساتھ ’’مہندی‘‘ میرا پہلا ٹی وی ڈرامہ تھا۔میرے شوبز میں آنے کی کہانی کچھ یوں ہے کہ میں سی ویو پربچّوں کو اکٹّھا کرکے کرکٹ کھیلا کرتی تھی۔ایک روزہم کرکٹ کھیل رہے تھے کہ جاوید فاضل اپنی ٹیم کے ساتھ شوٹنگ کرنے وہاں پہنچ گئے اورانہوں نے ہماری وکٹ خراب کردی جس پرمجھے بہت غصّہ آیا اورمیں نے مٹّی اُٹھا کر پوری ٹیم پرپھینک دی۔
اس کے بعد میں نے کئی ڈراموں میں کام کیاجن میں ’’لو لائف اورلاہور‘‘ بھی شامل ہے ۔اس میں میری اداکاری کوبہت پسند کیا گیا ہے۔ماڈلنگ اوراداکاری کے ساتھ ساتھ میزبانی بھی اچھّا تجربہ ہے۔اس کے علاوہ گلوکاری بھی کررہی ہوں۔