قومی فنکاروں کے گروپ کی امریکہ سے واپسی

قومی فنکاروں کے گروپ کی امریکہ سے واپسی

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی فنکاروں کا گروپ امریکہ سے واپس آگیا جہاں انہوں نے اجوکاتھیٹرکا ڈرامہ’’دارا‘‘پیش کیا جس کا مرکزی کردارعثمان راج نے اداکیا تھا جن کے ہمراہ نایاب فائزہ اور دیگرفنکاربھی موجودتھے۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان راج نے’’پاکستان‘‘کوبتایا کہ امریکہ میں ڈرامہ کرنے کا تجربہ نہایت خوشگواررہا کیونکہ وہاں نہ صرف پاکستانی بلکہ دیگرممالک کے لوگ بھی کثیرتعدادمیں موجودتھے جنہوں نے پاکستانی فنکاروں کی پرفارمنس بہت پسندکی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جیسے ملک میں جہاں اسلام اور پاکستان مخالف لوگ کم نہیں ہیں،ہمارے فنکاروں نے ثابت کیا کہ پاکستان ایک امن پسندملک ہے ۔عثمان راج نے ایک اورسوال کے جواب میں بتایا کہ وہ جلد ہی فنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کررہے ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ ریڈیو پر بھی کام کریں گے جہاں سے ان کا پروگرام باقاعدگی سے نشرکیا جاتا ہے ۔

مزید :

کلچر -