فوک گلوکاروں نے پنجابی زبان کی بڑی خدمت کی ،عارف بٹ

فوک گلوکاروں نے پنجابی زبان کی بڑی خدمت کی ،عارف بٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکار عارف بٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوک گلوکاروں نے ماں بولی پنجابی زبان کی بڑی خدمت کی ہے‘پنجابی زبان کو پوری دنیا میں متعارف کروانے میں فوک گلوکاروں نے بڑ اہم کردار ادا کیا ہے۔عارف بٹ نے کہا کہ عابدہ پروین ،ریشماں ،غلام علی جیسے عظیم گلوکاروں نے اپنے ملک کا نا م روشن کیا ہے ۔پنجابی زبان کی ان خدمات پران گلوکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے کئی البم ریلیز ہوچکے ہیں اورمیرے چاہنے والوں کی محبت ہے کہ وہ میر ے گائے ہوئے گانے کو پسند کرتے ہیں ۔

مزید :

کلچر -