بلال بلی آنے والے وقت کا بہت اچھا گلوکار ہے،طارق طافو

بلال بلی آنے والے وقت کا بہت اچھا گلوکار ہے،طارق طافو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار طارق طافونے نووارد گلوکار بلال بلی بارے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلال بلی آنے والے وقت کا بہت اچھا گلوکار ہے۔ایک سوال کے جواب میں طارق طافونے کہاکہ طافو گھرانے سے جو بھی نیا گلوکار وابستہ ہواہے اس نے بہت زیادہ شہرت پائی ہے بلال بلی بھی ان میں سے ایک ہے ۔بلال بلی کا پہلا ویڈیو’’پردیس‘‘ مکمل ہوچکاہے جس کا میوزک میں نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی ویڈیو ڈائریکشن سلیم خان نے دی ہے اس ویڈیو کی لانچنگ باقاعدہ 28 اگست کو مقامی ہال میں کی جائیگی جس میں بلال بلی پرفارم کرے گا۔

مزید :

کلچر -