’’مقابل ‘‘ میں وہ کچھ پیش کیا جا رہا ہے جو ہمارے معاشرے میں ہوتا ہے ،محسن عباس

’’مقابل ‘‘ میں وہ کچھ پیش کیا جا رہا ہے جو ہمارے معاشرے میں ہوتا ہے ،محسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارمحسن عباس نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’’مقابل ‘‘ میں وہ کچھ پیش کیا جا رہا ہے جو ہمارے معاشرے میں ہوتا ہے ، اس ڈرامہ سیریل کا مقصد لوگوں میں شعور کو بیدار کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل طوائف ، نشے ، کرپشن ، شادی شدہ ہونے کے باوجود دوسری عورتوں سے تعلقات بنانا جیسے موضوعات پر لاتعداد ڈرامہ سیریل بن چکی ہیں اب عوام کو ڈرامہ سیریل ’’مقابل ‘‘ کے ذریعے ایک پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ بچوں کے ساتھ غیر اغلاقی سلوک کیا جاتا ہے ۔محسن عباس نے کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ بعض لوگ اس ڈرامہ سیریل پر بلا وجہ تنقید کر کے اپنے نام کو اونچا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔
ہم لوگوں میں ایسی اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ ہم سچ کو کسی نہ کسی انداز میں لوگوں تک پہنچا سکیں اور یہ ہماری ذمہ داری اور فرض بھی ہے ۔

مزید :

کلچر -