فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں ہم خود ہیں،سہراب افگن

فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں ہم خود ہیں،سہراب افگن
فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں ہم خود ہیں،سہراب افگن

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار اور ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں ہم خود ہیں اور اس کی بحالی کیلئے بھی ہمیں ہی کچھ کرنا پڑے گا بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے بھی ہماری انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔سہراب افگن نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی مضبوطی کیلئے بہتر معیار بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اب بھی خود کو ٹھیک کر لیں اور تمام تر توجہ فلم انڈسٹری پر دی جائے تو اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہم فلمی صنعت کے حالات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -