فلم انڈسٹری کے مستقبل سے مایوس نہیں ہوں ، ہنی شہزادی

فلم انڈسٹری کے مستقبل سے مایوس نہیں ہوں ، ہنی شہزادی
 فلم انڈسٹری کے مستقبل سے مایوس نہیں ہوں ، ہنی شہزادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم ہی کا احیاء ہی نہیں ہوا بلکہ انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری کا استحکام بھی ہورہا ہے ۔فوکس پی کے 16کے ذریعے ہم نے ایک قدم آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے ۔ انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کوایک پلیٹ فارم تلے جمع کرنا عتیقہ اوڈھو اور ٹیم کا شاندار کارنامہ ہے ،اس کاوش کو حکومتی سطح پر سراہنا چاہئے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے سینئر و جونیئر افراد کا جمع ہوکر بحث و مباحثہ کرنا اور مستقبل کے لئے لائحہ عمل بنانا اچھا امر ہے ۔ ڈرامہ پروڈکشنز کے بعد فلمسازی کی جانب مجھ سمیت ہر فنکار آنا چاہتا ہے ۔کئی فنکاروں نے فلمسازی کے لئے کاغذی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔ کئی ایک تو فلم پروڈیوسر ز ہی نہیں ہدایتکار بھی بن گئے ہیں ،فلم انڈسٹری کے مستقبل سے مایوس نہیں ہوں ۔

مزید :

کلچر -