انتشار کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے یکسر مسترد کردیا،علی عدنان

انتشار کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے یکسر مسترد کردیا،علی عدنان

  

لاہور(خبرنگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لاہور کے نائب صدرچو ہدری علی عدنان وچیئر مین چوہدری علی عمران نے کہا ہے کہ الزام تراشی،انتشار اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ، چور دروازے سے اقتدار کے حصول کے خواہشمنداور غیروں کے ایجنڈے پر گامزن دھرنا گروپ کو عوام کی ترقی اور فلاح کسی صورت گوارا نہیں ہے، حکومت عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن ملکی ترقی کے دشمن ان منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا کوئی نہ کوئی موقع ہر وقت تلاش کرتے رہتے ہیں ۔داروغے والا میں حلقے کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کی تکمیل سے سب سے زیادہ فائدہ ان لوگوں کو ہو گا جن کے پاس اپنی کوئی زاتی سواری نہیں ہے لیکن پی ٹی آئی کے اے ٹی ایم ہولڈر اس عظیم قومی منصوبے پر بھی سیاست چمکا رہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔۔انہوں نے کہا کہ عقل کے اندھوں کی بلاوجہ کی مخالفت کے باوجود عوامی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور یہ منصوبے جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔ #

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -