محکمہ جنگلات کی اراضی وا گزار کروانے کیلئے حکمت عملی تیار

محکمہ جنگلات کی اراضی وا گزار کروانے کیلئے حکمت عملی تیار

  

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کے زیر انتظام سرکاری اراضی سے غیرقانونی قبضہ کے سدباب او رزیر قبضہ زمینیں واگذار کروانے کیلئے مربوط حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور اس ضمن میں جلد کریک ڈاؤن شروع کیا جا ئے گا۔ انہوں نے صوبہ بھر کے افسران جنگلات کو اپنے متعلقہ علاقوں کی اراضی کا جیو گرافک انفارمیشن سسٹم کے تحت سروے کروانے او ر اپنے متعلقہ علاقوں کو چیک کرکے دو ہفتے کے اندر ناجائز تجاوزات یا غیر قانونی قبضہ کی صورت میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے یہ بات سیکرٹری جنگلات کے دفتر میں بریفنگ کے دوران کہی۔ اس موقع پرسیکرٹری جنگلات کیپٹن( ر ) جہانزیب خان ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل شاہد رشید اعوان، چیف کنزرویٹرآف فاریسٹ راولپنڈی اور دیگرافسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے چیف کنزرویٹرآف فاریسٹ راولپنڈی کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ مری اور راولپنڈی میں جنگلات کی زمین پر غیرقانونی قبضہ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریں تاکہ اس سلسلہ میں تیار کردہ حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے زمین واگزارکروائی جاسکے ۔ میاں یاور زمان نے کہا کہ تحصیل گوجر خان میں 40کنال پر تعمیر کئے جارہے شریف فاریسٹ پارک کے ترقیاتی کاموں اور جہلم میں لہڑی پارک کی بحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔مزید براں صوبائی وزیر نے اجلاس میں موجود افسران پر زوردیا کہ وہ جاری شجرکاری مہم کے تحت لگائے جارہے پودوں اور موجوددرختوں کی نگہداشت و حفاظت سو فیصد یقینی بنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -