حکمران طبقے نے ملکی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے،نبیلہ حاکم

حکمران طبقے نے ملکی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے،نبیلہ حاکم

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ حکمران طبقے نے ملکی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے۔کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے ۔کرپٹ لوگوں کی سرپرستی کرنے میں موجودہ حکومت نے اپنے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔پنجاب کے وزیر قانون کی سربراہی میں سر کاری زمینوں پر قبضے کیے جارہے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں کیونکہ وہ سیاہ اور سفید کے مالک بنے ہوئے ہیں۔آدھے سے زیادہ فیصل آباد رانا ثناء اللہ کی جاگیر ہے۔حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے ہر دوسے دن پرانے منصوبوں کے دوبارہ افتتاح کر دیتی ہے۔لیکن عوام اب ان کرپٹ اور نا اہل حکمرانوں کی اصلیت جان چکی ہے۔ان کوآئندہ الیکشن میں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔اپنے ایک بیان میں نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت بیس کروڑ پاکستانیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔تحریک انصاف قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔جو لوگ قوم کے چور ہیں ان کا احتساب وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کا اب وقت ختم ہو چکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -