وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں عالم داد کی شادی میں سپیکر ،گورنر ،وفاقی وزراء سمیت اہم شخصیات کی شرکت

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں عالم داد کی شادی میں سپیکر ،گورنر ،وفاقی وزراء ...

  

لاہور(خبرنگار) ممتاز سیاستدان سابق وفاقی وزیر عبدالستار لالیکا کے صاحبزادے بہاولنگر سے ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری مواصلات میاں عالم داد خان لالیکا کی شادی ماڈل کمیونٹی سنٹر ماڈل ٹاؤن میں انجام پائی جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جتوئی، گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ، وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، رانا تنویر حسین، سکندر حیات بوسن، ریاض پیرزادہ اراکین قومی اسمبلی، رانا عمر نذیر، عبدالرحمن کانجو، ملک ابرار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال احمد خان اراکین صوبائی اسمبلی ارشد انصاری، اظہر حیات وٹو، بہادر علی لالیکا سمیت بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے سابق اور موجودہ ایم این اے اور ایم پی ایز نے شرکت کی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے نوبیتا جوڑے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -