دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے پروگرام پر150ارب خرچ کئے جائینگے، آزاد تبسم

دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے پروگرام پر150ارب خرچ کئے جائینگے، آزاد تبسم

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ۔خادم پنجاب دیہی روڈ زپروگرام کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے پروگرام پر 2017-18ء تک 150ارب روپے خرچ کیے جائیں گے؂ ’’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘‘ پروگرام دیہی معیشت کی خوشحالی کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ 150 ارب روپے کا یہ منصوبہ دیہی آبادی کا طرز زندگی بدل دے گااورپاکستان کی تاریخ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا اتنا بڑا پروگرام کبھی شروع نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت دیہات میں بسنے والے افراد کی ترقی و خوشحالی کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا بڑا پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت اعلیٰ معیار کی کارپیٹڈ سڑکیں بنائی جا رہی ہیں۔ 2017-18ء تک کئی سو کلو میٹر طویل سڑکوں کا جال بچھا دیا جائے گا۔ ’’پکیاں سڑکاں۔سوکھے پینڈے‘‘ پروگرام دیہی معیشت کے فروغ کیلئے خوشحالی کا پیغام لائے گا۔ اس پروگرام پر عملدرآمد سے دیہات اور شہروں کا فاصلہ سمٹ جائے گا۔و؂ دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام کو تیزرفتاری سے آگے بڑھایا جارہا ہے تاکہ دیہات میں بسنے والی آبادی کو آمدورفت کی بہترین سہولتیں میسرآسکیں۔خادم پنجاب دیہی روڈ زپروگرام کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے پروگرام پر 2017-18ء تک 150ارب روپے خرچ کیے جائیں گے،جس سے صوبہ پنجاب کی دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل ہوگااوردیہی زندگی میں معاشی ترقی اور خوشحالی کا انقلاب برپا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت بننے والی سڑکوں کی دیکھ بھال اور ان کا تحفظ ایک قومی ذمہ داری ہے۔ سڑکوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لئے ایک خاص حد سے زائد وزن کی گاڑیاں ان سڑکوں پر نہیں آنی چاہئیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -