گستاخانہ موادمیں ابوجہل کی باقیات ملوث ہیں
لاہور(پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ،آرگنائزررابعہ رحمن ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ندیم اشرف،تنویرخان،میاں زاہدلطیف ،سلمان پرویز ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ، ممتاز حیدر اعوان ،محمدشاہدمحمود ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرپنجاب محمدیونس ملک،نائب صدرچودھری شبیر حسین رندھاوا،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر،صدرفیصل آبادندیم مصطفی ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپواور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ گستاخانہ مواد میں ابوجہل کی باقیات ملوث ہیں۔امریکہ میں شراب نوشی کیلئے خانہ کعبہ کی طرز پر سیاہ رنگ کی عمارت تعمیرکرنا مسلمانوں کی حمیت کوللکارنا ہے ۔اگراب بھی مسلم حکمران بیداراورمتحد نہ ہوئے توتاریخ اورتقدیر انہیں معاف نہیں کرے گی۔ظہوراسلام سے دورجہالت ختم ہوگیا مگرابوجہل کے پیروکار آج بھی اسلام دشمنی میں پیش پیش ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب سرورکونین حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کودوام بخشاہے ،کوئی ملعون یامرتد اس مقام میں رتی بھرکمی نہیں کرسکتا ۔حکومت سوشل میڈیا سے گستاخانہ موادہٹانے اوراس کا مستقل سدباب کرنے کیلئے اشتہارات سے زیادہ ٹھوس اِقدامات پرفوکس کرے ۔اسلامی ریاست ناموس رسالت ؐ کے حساس معاملے میں اس قدر کمزوراورکاہل کیوں ہے۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ ریاست ناموس رسالتؐکی حفاطت یقینی بنانے کیلئے اپنا آئینی اورسفارتی کردارادا کرے، یقیناًاوورسیزپاکستانیوں سمیت چاروں صوبوں کے شہری بھی ریاست کی بھرپور مددکریں گے۔جوشرپسندعناصراندرون ملک سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈکرتے ہیں ان کونشان عبرت بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ اگرریاست اپناکام نہیں کرے گی توپھراس ملک میں غازی علم دین شہید اور ملک ممتازحسین قادری شہید پیداہوتے رہیں گے۔ریاست کا اسلامی تشخص ایک سوالیہ نشان بن کررہ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اوران کے حواریوں کا اپنے خلاف تنقید کر نے پرتوخون کھولتا ہے مگر گستاخانہ مواد پر ان کی زبانیں نہیں کھلتیں ۔ اسلام آباد کے باضمیر منصف شوکت عزیز صدیقی نے حکمرانوں کوجھنجوڑدیاورنہ ان کی ناک کے نیچے شرپسنددھڑلے سے گستاخیاں کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس شیطانی ا