حکومت نے سنجیدہ رویہ اختیار نہ کیا تو اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے

حکومت نے سنجیدہ رویہ اختیار نہ کیا تو اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے
 حکومت نے سنجیدہ رویہ اختیار نہ کیا تو اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے

  

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے سنجیدہ رویہ اختیار نہ کیا تو آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے ،سپیکر اپنے روئیے پر نظر ثانی کریں ، حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بے معنی ہوگیا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی عدم دلچسپی انتہا پر پہنچ گئی ہے ،کسی حکومتی رکن کو نہ تو اجلاس کے ایجنڈے کا علم ہوتاہے اور نہ ہی پارٹی پالیسی کے بارے آگاہی ہوتی ہے ،وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریوں کو اپنے محکمہ کے متعلق کچھ علم نہیں اس لئے وہ سوالات کے جوابات دینے نہیں دے پاتے ،انہوں نے کہاکہ کورم پورا کرنا تو پہلے ہی مسئلہ بنارہا ہے ،حکومتی اراکین قانون سازی کے دوران بھی موجود نہیں ہوتے ، انہیں علم ہی نہیں کہ کونے سے قوانین کب منظور ہوئے اور کتنے مسودہ قوانین ایوان میں پیش کئے گئے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -