مسلم لیگ( ن) نے ناکامی کے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں:دانیال گھمن

مسلم لیگ( ن) نے ناکامی کے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں:دانیال گھمن

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما دانیال گھمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) نے ناکامی کے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں سرکاری سطح پر ٹیکسٹائل سٹی کے منصوبے پر سواتین ارب روپے خرچ کرنے کے بعد اسے ختم کرنا عوام کے پیسے پر شب خون مارنے کے مترادف ہے ،دانیال گھمن نے کہا کہ حکومت بد انتظامی کی انتہااور قومی خزانے کو بے دردی سے خرچ کرنے کی مثالیں قائم کر رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک و قوم کا سرمایہ اور وقت نمائشی منصوبوں پر ضائع کر رہی ہے ان منصوبوں میں ناکامی کے باوجود حکومت کو غلطی دہرانے کی عادت پڑ چکی ہے اپوزیشن جماعتیں عوام کی جان ظالم حکمرانوں سے چھڑانے میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔متحدہ اپوزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید :

عالمی منظر -