امریکی اداکار کی یہودی بستیوں کی تعمیر پر اسرائیل کو کڑی نکتہ چینی

امریکی اداکار کی یہودی بستیوں کی تعمیر پر اسرائیل کو کڑی نکتہ چینی

  

مقبو ضہ بیت المقدس (اے پی پی) امریکی اداکار رچرڈ گیئر نے اس علاقہ میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر اسرائیل کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا ہے جس علاقہ میں فلسطینی اپنی علیحدہ ریاست بنانا چاہتے ہیں ۔ا توار کو ذرائع ابلاغ نے ہر ٹز نامی اخبار کی رپورٹ کے حوالہ بتایا کہ امریکی اداکار رچرڈ گئیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے یہودی بستیوں کی تعمیر کھلم کھلا اشتعال انگیز کارروائی ہے جو کہ قابل مذمت ہے ۔ پریٹی وومن کے سٹار نے مزید کہا کہ اسرائیل حقیقی معنوں میں امن مذاکرات کا خواہا ں نہیں ہے اسی لئے وہ امن کو یقینی بنانے کے پروگرام کا حصہ بھی نہیں بننا چا ہتا ۔ا نہوں نے یہودی بستیوں کی تعمیر کے اشتعال انگیز اقدام کی مذمت بھی کی ۔

مزید :

عالمی منظر -