چارٹر آف ڈیمانڈ کے نوٹیفکیشن تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی،حاجی ارشاد

چارٹر آف ڈیمانڈ کے نوٹیفکیشن تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی،حاجی ارشاد
 چارٹر آف ڈیمانڈ کے نوٹیفکیشن تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی،حاجی ارشاد

  

لاہور(خبرنگار) ایپکا کے صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد نے کہا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے نوٹیفکیشن تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی، اب حکومت کے کسی نمائندے سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ پاکستان‘‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے مطالبات کی سمری چیف سیکرٹری کو پیش کر رکھی ہے ، جس پر متعدد بار مذاکرات ہوئے اور ایپکا کے احتجاج کرنے پر ہر بار حکومت نے چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور کرنے کا وعدہ کیا، لیکن تاحال ٹرخایا جا رہا ہے جس پر اب سرکاری ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے اور اب 16 مارچ سے احتجاجی تحریک شروع کی جا رہی ہے جو کہ 30 مارچ تک جاری رہے گی ۔ احتجاجی تحریک کے دوران 20 اپریل کو سول سیکرٹریٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا اور 30 مارچ کو ایوانِ وزیر اعلیٰ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ اس بار کسی حکومتی نمائندے سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -